حیدرآباد 2 اپریل (یو این آئی)تلنگانہ میں پلس پولیو پلانے کا پروگرام منعقد ہوا ۔ بچوں کو پولیو خوراک پلانے 26 ہزار مراکز قائم کئے گئے جس میں 32 ہزار اہلکاروں نے حصہ لیا ۔ ریاست کے مختلف علاقوں میں وزرا نے بچوں کو پولیو خوراک پلائی ۔ وزیر فینانس ای راجندر نے کریم نگر اور وزیر ٹرانسپورٹ مہندر ریڈی نے وقار آباد میں بچوں کو پولیو خوراک پلائی ۔ حیدرآباد وسکندرآباد کے علاوہ کئی اضلاع میں بھی چھوٹے بچوں کو پولیو کی خوراک پلائی گئی ۔ پٹن چیرو حلقہ میں رکن اسمبلی مہی پال ریڈی نے اس پروگرام کا آغاز کیا ۔انہوں نے اس موقع پر چھوٹے بچوں کو پولیو خوراک بھی پلائی ۔ اسکولس اور مختلف مقامات پر پولیو خوراک پلانے کے مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ تلنگانہ کے وزیر سرینواس یادو نے صنعت نگر اسمبلی حلقہ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے نئے ایلیا اسکول میں پلس پولیو پروگرام میں حصہ لیا اور بچوں کو پولیو کی خوراک پلائی ۔ بعد ازاں انہوں نے وشوا کرنا بھون کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا ۔