تلنگانہ بھرمیں مانسون سرگرم

حیدرآباد 15جولائی (سیاست نیوز)تلنگانہ میں جنوب مغرب مانسون سرگرم ہے جس کی وجہہ سے ریاست کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب خلیج بنگال اور اس سے متصل علاقوں میں ہوا کے کم دباو کے زیر اثر آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شدید بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران پچھلے ایک ہفتہ سے ریاست کے کئی مقامات پر وقفہ وقفہ سے ہلکی یا تیز بارش ہورہی ہے ۔