تلنگانہ بوڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن تشکیل

حیدرآباد 4 ڈسمبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے آج تلنگانہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کی تشکیل عمل میں لاتے ہوئے احکامات جاری کئے اور ان احکامات کی روشنی میں وزیر تعلیم بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکشین کے صدر ہوں گے اور سکریٹری محکمہ اعلی تعلیم بورڈ کے نائب صدر نشین ہوں گے ۔ علاوہ ازیں سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن تلنگانہ کی حیثیت سے شریمتی شلیجا رام ایئر کو زائد ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ حکومت تلنگانہ نے بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن تلنگانہ کے مشیر قانون کی حیثیت سے ریٹائرڈ آئی اے ایس عہدیدار مسٹر ویرا بھدریا کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے ۔