تلنگانہ بل کی کاپیاں نذر آتش کرنے کی دھمکی کی مذمت

ورنگل 11 جنوری ( این ایس ایس ) سینئر کانگریس لیڈر و وزیر بہبودی پسماندہ طبقات بسوا راج ساریا نے اے پی این جی اوز کی جانب سے سنکرانتی کے موقع پر تلنگانہ بل کی نقول نذر آتش کرنے کے انتباہ کی مذمت کی ہے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک ہذیانی اقدام ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ تہوار کے موقع پر ان کی دعا ہے کہ جلد از جلد تلنگانہ بل کو پارلیمنٹ میں منظوری حاصل ہوجائے ۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ سیما آندھرا علاقہ میں عام آدمی تقسیم ریاست کا حامی ہے لیکن سیاستدان اپنے فوائدہ کیلئے اس کو روکنا چاہتے ہیں۔