تلنگانہ بل کل پارلیمنٹ میں پیش ہوگا

نئی دہلی ۔9فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ بل کو منگل کے دن پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا ۔وزارت داخلہ کے عہدیداروں نے آج کہا کہ آندھراپردیش ری آرگنائزیشن بل کو صدر جمہوریہ کے پاس بھیجا گیا ہے ۔کل بروز پیر صدر جمہوریہ کی منظوری کے بعد اسے منگل کے دن پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا ۔ قبل ازیں پارلیمانی حلقوں میں بتایا جاتا ہے کہ اس بل کو کل راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا اور کارروائی کی ضمنی فہرست بھی تیار کی جائے گی لیکن حکومت راجیہ سبھا میں بل کو پیش کر کے لوک سبھا کی تحلیل کی صورت میں بل کو زندہ رکھنا چاہتی ہے۔