تلنگانہ بل پر مباحث میں توسیع نہ دینے صدر جمہوریہ سے نمائندگی

حیدرآباد۔/29جنوری، ( پی ٹی آئی) تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے وزراء اور ارکان اسمبلی نے پارٹی خطوط سے بالا تر ہوکر صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے اپیل کی کہ وہ تلنگانہ بل کو روکنے کیلئے چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کے اقدام کو کامیاب ہونے نہ دیں اور تلنگانہ بل پر بحث کی مدت میں توسیع نہ کریں۔ ان قائدین نے کہا کہ دستور کی پامالی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ تلنگانہ قائدین نے صدر جمہوریہ کو مشترکہ طور پر مکتوب لکھتے ہوئے درخواست کی ہے کہ وہ بل پر بحث کیلئے مزید وقت دینے سے انکار کردیں۔ چیف منسٹر اپنی حرکتوں سے بل کی منظوری میں تاخیر کا حربہ اختیار کررہے ہیں۔

چیف منسٹر کے خلاف پونم پربھاکر کی پولیس میں شکایت درج
کریم نگر۔/29جنوری، ( پی ٹی آئی) مقامی کانگریس ایم پی پونم پربھاکر نے آج چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ چار دن قبل ایک نوجوان کی مبینہ خودکشی کے پیش نظر یہ شکایت درج کرائی گئی۔ پونم پربھاکر نے سپرنٹنڈنٹ پولیس کریم نگر وی شیو کمار سے ملاقات کی اور تلنگانہ بل پر چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کے ریمارک کی وجہ سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی تھی۔ اس نوجوان نے چیف منسٹر کے ریمارک کو برداشت نہیں کیا اس لئے جان دے دی۔