حیدرآباد 9 جنوری ( این ایس ایس ) اسپیکر اسمبلی سے یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہ تنظیم جدید تلنگانہ بل 2013 پر اسمبلی میں رائے دہی کروائی جائے وائی ایس آر کانگریس کے ارکان اسمبلی نے آج کہا کہ رائے دہی سے یہ واضح ہوجائیگا کہ کتنے ارکان اسمبلی ریاست کو متحد رکھنے کے حق میں ہیں اور کتنے ارکان اسمبلی متحدہ ریاست کے مخالف ہیں۔
اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وائی ایس آر کانگریس کے رکن اسمبلی بھومنا کروناکر ریڈی نے کہا کہ تلگودیشم رکن اسمبلی پی کیشو نے اس بل پر ایوان میں مباحث کیلئے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے غلط کیا ہے ۔ انہوں نے یہ واضح کیا کہ ان کی پارٹی کسی بھی قیمت پر ایوان میں تنظیم جدید آندھرا پردیش بل کی تائید و حمایت نہیں کریگی۔