نئی دہلی 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)بی جے پی قائدین کی تلنگانہ بل کے بارے میں آج اسپیکر لوک سبھا میرا کمار کے ساتھ میٹنگ میں زبردست گرما گرمی پیدا ہوگئی کیونکہ اپوزیشن قائدین نے بتایا جاتا ہیکہ ایوان میں اس قانون سازی کو متعارف کرانے کے انداز پر اپنی ناخوشی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی اور لوک سبھا میں اپوزیشن کی لیڈر سشما سوراج نے مخالف تلنگانہ ایم پیز کی جانب سے گڑ بڑ کے درمیان اس بل کو پیش کردینے کے انداز پر سخت اعتراضات کئے۔انہوں نے کہا کہ اڈوانی نے سوال اُٹھایا کہ کیوں تلنگانہ بل کو ضمنی ایجنڈہ کے طور پر لایا گیا
اور ارکان میںدوپہر2 بجے گشت کرایا گیاحالانکہ اسے دوپہر 12 بجے پیش کرنے کی کوششیں کی گئی تھیں۔ حکومت نے بعد میں ادعا کیا کہ یہ بل لوک سبھا میں متعارف ہوچکا ہے۔اسپیکر نے سمجھا جاتا ہے کہ برہم اپوزیشن قائدین کو بتایا کہ یہ اُن کے اختیار تمیزیمیں ہے کہ اس بل کو متعارف کرائیں اور اسے ایجنڈہ پر رکھیں۔تاہم اپوزیشن نے اسپیکر کے پاس اپنا احتجاج درج کرایا۔