نئی دہلی 2 مارچ ( این ایس ایس ) مرکزی وزارت داخلہ نے 71 صفحات پر مشتمل تنظیم جدید آندھار پردیش بل گزٹ اعلامیہ صدر جمہوریہ کی دستخط کے بعد اپنی ویب سائیٹ پر پیش کردیا ہے ۔ تاہم اس پر اپانٹیڈ تاریخ کا اعلان نہیں درج کیا گیا ہے ۔ صدر جمہوریہ نے اس بل پر اور آندھرا پردیش میں صدر راج کے نفاذ کے اعلامیہ پر دستخط کردئے ہیں اور اسمبلی کو التوا میںرکھا گیا ہے ۔ صدر جمہوریہ کی دستخط کے بعد مرکزی حکومت کو اس کی اپائنٹیڈ تاریخ کا تعین کرنا ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ اس تعلق سے کسی فیصلے کیلئے آٹھ تا دس دن کا وقت درکار ہوسکتا ہے ۔ بعض عہدیدار سمجھتے ہیں کہ تین ماہ درکار ہونگے ۔