تلنگانہ ایڈوکیٹ جنرل پرکاش ریڈی اچانک مستعفی

حیدرآباد ۔26مارچ ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے ایڈوکیٹ جنرل پرکاش ریڈی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا جبکہ 27مارچ منگل کو ہائیکورٹ میں صدرنشین تلنگانہ قانون ساز کونسل سوامی گوڑ پر حملہ اور کانگریس کے 2ارکان اسمبلی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اور سمپت کمار کی اسمبلی رکنیت منسوخ کرنے کے کیس سماعت مقرر ہے ۔ ایڈوکیٹ جنرل کے اس فیصلہ سے سیاسی حلقوں میں کئی افواہیں گشت کررہی ہیں ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ حکومت سوامی گوڑ پر حملہ اور کانگریس کے دو ارکان اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے کے معاملہ میں ہائیکورٹ میں ایڈوکیٹ جنرل کے مباحث سے حکومت مطمئن نہیں ہے کیونکہ ہائیکورٹ نے رکنیت منسوخی کے معاملہ میں 6ہفتوں تک حکم التواء جاری کرتے ہوئے فوری الیکشن شیڈول جاری کرنے کی الیکشن کمیشن کو احکامات جاری کئے ہیں ۔ پتہ چلا ہیکہ اس کیس کیلئے حکومت نے مشہور وکیل ہریش سالوے کی خدمات سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔