این آر آئی پالیسی پر سمینار سے ریاستی وزیر کے ٹی آر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( این ایس ایس ) : ریاستی وزیر آئی ٹی و این آر آئی امور مسٹر کے ٹی آر نے آج اس بات کا تیقن دیا کہ ریاستی حکومت ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے این آر آئیز کے مسائل کی یکسوئی کے لیے ایک کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ یہاں این آر آئی پالیسی پر منعقدہ ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ بیرون ملک روانہ ہونے والے دس فیصد افراد مسائل کا سامنا کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت این آر آئیز کے مفادات کی حفاظت کے لیے پابند عہد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ کمیٹی این آر آئیز کے مسائل پر غور و خوض کرے گی ۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ 24 گھنٹوں پر مشتمل ایک ہیلپ لائن سہولت عمل میں لائی جاچکی ہے ۔ وطن واپس ہونے والوں کو فنڈ دیا جائے گا ۔ تاکہ ان کی مدد کی جاسکے ۔ انہوں نے بتایا بیرون ملک حادثات میں فوت ہونے والے این آر آئیز کے لواحقین کو ایکس گریشیا دیا جائے گا ۔ ریاستی وزیر نے اس بات کا وعدہ کیا کہ بیرون ملک تعلیم کے لیے روانہ ہونے والے طلبہ کی سہولت کے لیے کالجوں کے متعلق تفصیلات آن لائن پر پیش کئے جائیں گے ۔۔