حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سال حال یم بی بی ایس ، بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے ایمسیٹ اور نیٹ کی وجہ بڑی الجھن تھی صدارتی حکمنامہ کی اجرائی کے بجائے نیٹ اس سال کے لیے ملتوی ہوگیا ۔ تلنگانہ ریاست میں میڈیکل کا دوسرا ایمسیٹ 2 نام سے 9 جولائی کو رکھا جارہا ہے ۔ اس کے ذریعہ صرف ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے ملے گا ۔ اس کے لیے فارمس آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 7 جون ہے اور آج یکم جون سے آن لائن داخل کریں تاکہ قریبی مرکز بن سکیں ۔ انٹر میڈیٹ بی پی سی امیدوار ایمسیٹ 2 ( میڈیکل ) کے لیے کراش کورس کوچنگ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر صبح 8 تا 11 بجے ہے ربط کریں ۔۔
ایمسیٹ ( میناریٹی ) انجینئرنگ اور
AM کی کونسلنگ سیشن
حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ایمسیٹ جو انٹر میڈیٹ یم پی سی اور بی پی سی امیدواروں کے لیے ہوا نتائج کے بعد رینک آئے ۔ مسلم میناریٹی طلبہ کے لیے کونسلنگ سیشن رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر پر 4 جون ہفتہ صبح دس بجے سے رکھا گیا ہے ۔ ایمسیٹ کے رینک پر کس کورس اور کالج میں داخلے ملے گا ۔ میناریٹی سرٹیفیکٹ ضروری ہے وہ دیا جائے گا ۔ میناریٹی رینک بتایا جائے گا۔ ماہرین کا پیانل انفرادی کونسلنگ کرے گی ۔ امیدوار اپنے ایمسیٹ کے رینک کے ساتھ وقت پر شرکت کریں اس کا اہتمام ادارہ سیاست نے کیا ہے ۔۔