تلنگانہ ایس سی آر زیر التواء پراجکٹس کو فنڈس کا مطالبہ

مرکزی وزیر ریلوے کو بی جے پی ایم پی دتاتریہ کی یادداشت
حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی ایم پی دتاتریہ نے تلنگانہ میں ساوتھ سنٹرل ریلوے کے زیر التواء پراجکٹس کے ساتھ نا انصافی کی بات بتاتے ہوئے زیر التواء پراجکٹس بشمول نئے ریلوے لائنس بچھانے کے اسپیر پارٹس تیار کرنے والی فیاکٹریز کو فنڈس الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مرکزی وزیر ریلوے سدانند گوڑہ کو ایک یادداشت روانہ کرتے ہوئے بنڈارو دتاتریہ نے اس بات کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے سکندرآباد ناگپور ریلوے لائن کو الیکٹریفکیشن سکندرآباد ممبئی لائن کو ڈبل اور الیکٹریفکیشن ، سکندرآباد بنگلور لائن ، سکندرآباد دہلی لائن کو ڈبل اور الیکٹریفکیشن کرنے کا مطالبہ کیا ۔ حیدرآباد ایم ایم ٹی ایس کے دوسرے مرحلہ کے فوری آغاز کا بھی انہوں نے مرکزی وزیر سے مطالبہ کیا ۔ بی جے پی ایم پی دتاتریہ نے مرکز سے تلنگانہ میں تمام زیر التواء روڈ اوور بریجس کے لیے فنڈس کی اجرائی کا بھی مطالبہ کیا ۔۔