تلنگانہ آندھرا پردیش میں برقی تنازعہ کو اسمبلی اور کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ

حیدرآباد 6 نومبر (سیاست نیوز)تلنگانہ کو برقی سربراہ کرنے حکومت آندھرا پردیش کی جانب سے کی گئی بعض خلاف ورزیوں اور برقی بحران کے مسئلہ کو تلنگانہ کے دونوں ایوانوں اسمبلی اور کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سیاسی پارٹیوں نے خاص کر ٹی آر ایس اور اپوزیشن تلگودیشم و کانگریس کے درمیان اسمبلی اور کونسل میں زبردست بحث و مباحث ہوئے ۔ ٹی آر ایس ارکان نے اپوزیشن کے پیش کردہ سوالات کا جواب دینے کی کوشش کی ۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے درمیان برقی شراکت داری کے معاہدوں کے مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے اپوزیشن ارکان کی توجہ دلانے کی کوشش کی ۔ اسمبلی میں پیش کردہ کئی سوالات جیسے پیشتر برقی صورتحال سے متعلق تھے ۔ ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی نے تلنگانہ کے ساتھ کی گئی نا انصافیوں کا تذکر ہ کیا ۔ اپوزیشن کانگریس کے ارکان اسمبلی نے ریاست میں برقی بحران سے نمٹنے میں حکومت کی ناکامیوں پر سوال اٹھایا ۔ قانون ساز کونسل میں چند سابق کانگریس ارکان نے جو ٹی آر ایس میں شامل ہوئے ہیں چندرا بابو نائیڈو کی ملکیت والے ڈیری فارم سے متعلق سوالات اٹھائے۔ حکمراں پارٹی کے ارکان نے اپوزیشن کے شور شرابے کو نظر انداز کردیا۔