حیدرآباد 27 ستمبر ( این ایس ایس ) جن امیدواروں کا تلنگانہ اوپن اسکول کورس ایس ایس ٹی اور انٹرمیڈیٹ میں 2017-18 کیلئے داخلہ ہوا ہے اور جو ناکام ہوچکے ہیں جو اکٹوبر میں ہونے والے ایس ایس سی و انٹر میڈیٹ ( تلنگانہ اوپن اسکول سوسائیٹی ) امتحان میں شرکت کے اہل ہیں لیکن فیس ادا کرنے سے قاصر رہ گئے تھے اب انہیں تتکال اسکیم کے تحت فیس ادا کرنے کی سہولت دی گئی ہے ۔ یہ طلبا ایس ایس سی کیلئے تتکال کے 500 روپئے اور انٹرمیڈیٹ کیلئے تتکال کے 1000 روپئے معمول کی فیس کے ساتھ ادا کرتے ہوئے امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں۔