حیدرآباد 23 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ اور ٹاملناڈو کے تقریباً 100 کسانوں نے اپنے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے واراناسی سے انتخابی مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی سطح پر اپنے مسائل کو اُجاگر کرنے کے لئے اِن کسانوں نے واراناسی حلقہ سے آزاد امیدواروں کی حیثیت سے پرچہ جات نامزدگی داخل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جہاں سے وزیراعظم نریندر مودی دوبارہ انتخاب لڑرہے ہیں۔ ہلدی کے کسانوں کی اسوسی ایشن کے صدر پی کے دیوی سنگامنی نے کہاکہ وہ 29 اپریل سے قبل پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔