تلنگانہ اور مہاراشٹرکی سرحد پر انکاونٹر، 7 ماؤنواز ہلاک

حیدرآباد۔6 دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ اور مہاراشٹر کی سرحد پر ہوئے ایک بڑے انکاونٹر میں سات ماونواز جن میں 5 خاتون ماؤنواز شامل ہیں، ہلاک ہوگئے ۔پولیس کے ذرائع کے مطابق چہارشنبہ کی صبح گڑچرولی میں پولیس اورماونوازوں کے درمیان ہوئی فائرنگ میں یہ ہلاکتیں ہوئی۔ فائرنگ کا تبادلہ گڑچرولی کے کالاڈ گاوں کے جنگلاتی علاقہ میں پٹرولنگ پارٹی اور ماؤنوازوں کے درمیان ہوا۔مہلوک ماؤنوازوں کی شناخت ہنوز نہیں ہو پائی ہے ۔

مینڈیٹ کی توہین کے مجرم
نتیش کمار ہیں: طارق انور
نئی دہلی۔6 دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کے سینئر رکن اور جے ڈی یو کے "بانی” لیڈر شرد یادو کی راجیہ سبھا کی رکنیت ختم کئے جانے پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری، لوک سبھا میں پارٹی کے لیڈر اور سابق مرکزی وزیر طارق انور نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شرد یادو کی رکنیت کو ختم کرنا مناسب نہیں ہے ۔مینڈنٹ کی توہین کے مجرم نتیش کمار ہیں۔