حیدرآباد۔/7نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے تلنگانہ یونیورسٹی ڈچپلی نظام آباد اور مہاتما گاندھی یونیورسٹی نلگنڈہ کیلئے انچارج وائس چانسلرس کا تقرر کیا ہے۔ اس سلسلہ میں سکریٹری اعلیٰ تعلیم وکاس راج نے آج احکامات جاری کئے۔ پروفیسر ویرا ریڈی وائس چانسلر ستواہانا یونیورسٹی کریم نگر کو تلنگانہ یونیورسٹی کا انچارج وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔ پروفیسر بھاگیہ نارائنا وائس چانسلر پالمور یونیورسٹی محبوب نگر کو مہاتمام گاندھی یونیورسٹی نلگنڈہ کا انچارج وائس چانسلر مقرر کیا گیا۔ ان احکامات پر فوری اثر کے ساتھ عمل آوری ہوگی۔