حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( آئی این این ) : تلنگانہ اور سیما آندھرا کے لیے علحدہ پردیش کانگریس کمیٹیوں کی تشکیل کا فیصلہ 5 مارچ تک کیا جائے گا ۔ صدر پردیش کانگریس بوتسہ ستیہ نارائنا نے کہا کہ دونوں ریاستوں کے لیے کانگریس کی دو علحدہ کمیٹیاں ہوں گی ۔ سابق وزراء انم رام نارائن ریڈی ، ڈاکٹر این رگھوویرا ریڈی ، پی بالا راجو اور کے مرلی موہن کے علاوہ چیف وہپ آر پدما راجو اور نائب صدر پردیش کانگریس گنگا دھر نے بوتسہ ستیہ نارائنا سے ملاقات کی اور پارٹی کی ٹیم جدید پر وضاحت کرنے کی خواہش کی ۔ تاہم بوتسہ ستیہ نارائنا نے کہا کہ 5 مارچ تک کا انتظارم کیجئے ہائی کمان اس سلسلہ میں بہت جلد فیصلہ کریں گی ۔ضلع کانگریس کمیٹیوں کے صدور کے انتخاب کیلئے مشاورت جاری ہے۔