تلنگانہ اور سیما آندھرا کیلئے علحدہ کانگریس کمیٹیوں کیلئے سرگرمیاں تیز

صدر کل ہند کانگریس سونیا گاندھی سے قائدین کی ملاقات

حیدرآباد ۔ 22 فبروری (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی ہائی کمان نے دونوں علاقوں کیلئے علحدہ علحدہ پردیش کانگریس کمیٹیوںکی تشکیل کیلئے سرگرمیاں تیز کردی ہے۔ سونیا گاندھی نے دونوں علاقوں کے قائدین سے ملاقات کررہی ہے۔ علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینے کا فیصلہ کرنے کے بعد کانگریس ہائی کمان انتخابی تیاریوں کا عملاً آغاز کرچکی ہے۔ دہلی میں تلنگانہ اور سیما آندھرا کے کانگریس قائدین پارٹی صدر مسز سونیا گندھی سے ملاقات کررہے ہیں۔ آج سیما آندھرا کی نمائندگی کرنے والے ریاستی وزیر مسٹر کے لکشمی نارائنا نے صدر کانگریس مسز سونیا گاندھی سے ملاقات کی جبکہ علاقہ تلنگانہ کی نمائندگی کرنے والے دو ریاستی وزراء مسٹر اتم کمار ریڈی اور مسٹر پنالہ لکشمیا نے بھی علحدہ علحدہ سونیا گاندھی سے ملاقات کی ہے۔ کانگریس ہائی کمان کرن کمار ریڈی کے اسعفیٰ دینے کے بعد نیا چیف منسٹر بنایا جائے یا صدر راج نافذ کیا جائے اس پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ اس کے علاوہ دونوں علاقوں کیلئے علحدہ علحدہ پردیش کانگریس کمیٹیاں تشکیل دینے کیلئے بڑے پیمانے پر مشاورت جاری ہے۔ علاقہ تلنگانہ سے پردیش کانگریس کمیٹی کی صدارت کیلئے کانگریس ہائی کمان سریدھر بابو، ڈی سرینواس، محمد علی شبیر، پنالہ لکشمیا کے علاوہ دوسرے ناموں پر غور کررہی ہے جبکہ سیما آندھرا کیلئے موجودہ صدر پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر بی ستیہ نارائنا، کنا لکشمی نارائنا کے علاوہ دوسرے ناموں پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔