حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جنوبی ساحلی آندھرا پردیش ، رائلسیما اور تلنگانہ کے بعض علاقوں میں آئندہ تین دن کے دوران موسلادھار یا اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ شمالی ساحلی آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے چند علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے ۔ حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں آئندہ دو دن کے دوران مطلع عام طور پر ابر آلود رہے گا اور اس مدت میں ہلکی بارش کا امکان بھی ہے ۔ شہر میں شام اور رات کے اوقات ہلکی ہواؤں کے ساتھ سردی کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے نتیجہ میں درجہ حرارت میں کمی ہوتی ہے ۔۔