حیدرآباد 14 اکتوبر (یواین آئی) محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران رائلسیما اور تلنگانہ کے بعض مقامات پر طوفانی ہواؤں اور گرج و چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ ساحلی آندھراپردیش کے بعض حصوں میں اسی مدت کے دوران گرج و چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے ۔ آئندہ چاردنوں کے دوران رائلسیما’تلنگانہ اور ساحلی آندھراپردیش میں ہلکی تا اوسط یا گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ جنوب مغربی مانسون ساحلی آندھراپردیش، رائلسیما اور تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران معمول کے مطابق رہا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رائلسیمامیں بعض مقامات پر شدید بارش ہوئی ہے ۔