تلنگانہ اور اے پی کے مشترکہ گورنر کا پیام عید

حیدرآباد15جون(یواین آئی)دونوں ریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے اپنے پیام عید میں تمام مسلمان بھائیوں کو مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہاکہ حضور اکرم ﷺ کی آمد کے بعد، مقدس قرآن مجید کی تعلیمات نے کئی زمانوں سے بگڑے ہوئے سماج کی زندگیوں کوصحیح راہ دکھائی ہے ۔مقدس رمضان ہمیں زندگی کے مقصد کی یاددہانی کرواتا ہے اور سخت نظم وضبط کے ذریعہ ہی ابدی زندگی کی تیاری ممکن ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس عید کے موقع پر ہم یہ عہد کریں کہ انسانیت کے وقار،زندگی کی حرمت اورتمام عقائد کا احترام کریں گے ۔یواین آئی وخ3.13