تلنگانہ اور اے پی میں گرج وچمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان

حیدرآباد ۔ 31مئی (یواین آئی) تلنگانہ اور آندھراپردیش میں مختلف مقامات پر آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے افسروں کے مطابق تلنگانہ کے اضلاع رنگاریڈی’ حیدرآباد ‘ میڑچل ملکاجگیری ‘ یادادری بھونگیر’ وقارآباد ‘ محبوب نگر اورونپرتی کے علاوہ آندھرا پردیش کے اضلاع سریکاکولم’ وجئے نگرم’ وشاکھاپٹنم اور مشرقی ومغربی گوداوری میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اسی دوران شمال مشرقی خلیج بنگال اور مشرقی وسطی خلیج بنگال پربنا ہوا ہوا کا کم دباؤ کا علاقہ شمال مشرقی سمت بڑھ گیا ہے اور میانمارکے ساحل شمالی کیاکپیو کوپارکرگیاہے ۔ سائیکلون وارننگ سنٹر کے افسروں نے بتایا کہ وشاکھاپٹنم’ مچھلی پٹنم’ کرشنا پٹنم اور نظام پٹنم بندرگاہوں پر انتباہی سگنل لہرایا گیا ہے ۔