حیدرآباد 28جون(یواین آئی ) تلنگانہ اور اے پی میں جنوب مغرب مانسون کی پیشرفت توقع کے مطابق جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ایک سائنسداں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں ہلکی تا اوسط بارش ہوگی ۔اوڈیشہ اور اس سے متصل ساحلی خلیج بنگال و مغربی بنگال پر ہوا کے دباو کا علاقہ بنا ہوا ہے اور یہ سمندر کی سطح سے جنوب مغرب کی طرف بنا ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ساحلی آندھراپردیش میں بارش ہوئی جبکہ تلنگانہ میں بے ترتیب بارش ہوئی ۔رائلسیما میں کچھ مقامات پر بارش ہوئی۔انہوں نے کہاکہ دونوں ریاستوں میں جنوب مغرب مانسون معمول کے مطابق ہے ۔یہ پیشرفت کر رہا ہے اور جلد ہی شمالی ہند،وسطی ہند اور شمال مشرق کا احاطہ کرلے گا۔