حیدرآباد 23اپریل (یواین آئی )محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران جنوبی تلنگانہ کے بعض مقامات پر طوفانی ہواوں اور گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اپنے بلیٹن میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ اسی عرصہ کے دوران ساحلی آندھراپردیش کے تمام اضلاع میں بعض مقامات پر طوفانی ہوائیں اور گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ رائل سیما میں موسم خشک ہوگا۔آئندہ پانچ دنوں کے دوران رائل سیما میں سوائے دو دن کہ تلنگانہ، ساحلی آندھراپردیش کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران تلنگانہ ، ساحلی آندھراپردیش اور رائل سیما میں اعظم ترین درجہ حرارت42تا43ڈگری ہونے کا امکان ہے ۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ ، ساحلی آندھراپردیش اور رائل سیما میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔ اعظم ترین درجہ حرارت 43ڈگری سلسیس تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد ، نلگنڈہ کے علاوہ راماگنڈم میں درج کیا گیا۔