تلنگانہ اور اے پی میں شدید گرمی

حیدرآباد27مئی(سیاست ڈاٹ کام )تلنگانہ اور آندھراپردیش میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے ۔گرمی کے سبب لوگوں کا بُر احال ہے ۔تلنگانہ اور اے پی میں لو لگنے سے کئی اموات کا بھی پتہ چلا ہے ۔دھوپ اور لو سے بچنے کے لئے لوگ گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔عوام کا ماننا ہے کہ شام کے اوقات میں دھوپ میں کمی تو ہورہی ہے تا ہم تمازت کے سبب بھی ان کو مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔ٹھنڈی مشروبات کے ساتھ ساتھ او آر ایس کی پیکٹس ومشروبات کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے ۔