حیدرآباد 4اکتوبر (سیاست نیوز) ودربھ سے ساحلی آندھرا ‘ تلنگانہ اور تملناڈو میں ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ بنا ہوا ہے جس کے زیر اثر دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بارش کا امکان ہے ۔ واضح رہے کہ حالیہ چند دنوں کے دوران جہاں تلنگانہ میں شدید بارش ہوئی وہیں بارش سے کئی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ۔