حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے جوائنٹ مینجنگ ڈائرکٹر جی وی رمنا راو نے بتایا کہ 3 جون سے تلنگانہ اسٹیٹ آر ٹی سی اور آندھرا پردیش اسٹیٹ آر ٹی سی علحدہ کام کرنا شروع کردیں گے ۔ انہوں نے یوم تاسیس تلنگانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اے پی ایس آر ٹی سی ’ اے ‘ بلاک اور ٹی ایس آر ٹی سی ’ بی ‘ بلاک میں کام کریں گے ۔ انہوں نے تلنگانہ آر ٹی سی اسٹاف سے خواہش کی کہ وہ سخت محنت اور جستجو کرتے ہوئے اس وقت خسارہ میں چل رہی آر ٹی سی کو منفعت بخش بنائیں ۔ اس موقع پر انہوں نے پرچم کشائی انجام دی ۔۔