حیدرآباد 27 جون (سیاست نیوز) ساحلی آندھراپردیش میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کئی مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے جبکہ تلنگانہ کے تمام اضلاع میں آئندہ دو دن بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے دفتر سے جاری کردہ بلیٹن میں بتایا گیا کہ ساحلی آندھراپردیش اور رائلسیما میں بعض مقامات پر آئندہ پانچ دن کے دوران ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے۔ تلنگانہ میں بھی کئی مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ حیدرآباد اور مضافات میں شام یا رات کے وقت بارش ہوسکتی ہے جبکہ درجہ حرارت 32 اور 23 ڈگری سیلسئس کے درمیان رہے گا۔