تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں ویب پرمبنی ٹیکسی سرویس ختم

حیدرآباد 11 ڈسمبر (سیاست نیوز) دہلی میں ویب پر مبنی امریکی کیابس سرویس کے ڈرائیور کی جانب سے ایک 27 سالہ خاتون کی عصمت ریزی کے واقعہ کے بعد حیدرآباد میں بھی اس طرح کی سرویس کو ختم کردیا گیا ہے ۔ حکومت آندھرا پردیش نے بھی امریکی کمپنی Uber کی سرویس کو برخواست کردیا ہے ۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی حکومتوں نے اس طرح کے ٹراویلس کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے سے انکار کرایا ہے ۔ ٹرانسپورٹ کمشنر آندھرا پردیش جی اننت رامو نے کہا کہ ان کی حکومت ویب والی ٹیکسی سرویس کو کوئی لائسنس نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تلنگانہ حکومت نے شہر حیدرآباد میں ایسی سرویس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس پر پابندی عائد کی ہیں۔ حیدرآباد جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر ٹی رگھوناتھ نے کہا کہ شہر میں اوبیر سرویس کو غیر قانونی قرار دیاگیا ہے کیونکہ اس ٹراویل ایجنسی نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھاریٹی سے اجازت حاصل نہیں کی ہے ۔ حیدرآباد میںاس سرویس کو برخواست کردیا گیا ہے۔