نئی دہلی ۔ 2 ۔ مئی : ( راست ) : تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے عوام کے لیے خوشخبری ہے۔ 3 مئی سے دونوں ریاستوں کے عوام کو گرمی کی شدت سے راحت ملے گی ۔ Skymet نے پیش قیاسی کی ہے کہ 3 مئی سے 7 مئی تک بارش ہوتی رہے گی اور عوام کو دن کے اعظم ترین درجہ حرارت سے راحت ملے گی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تلنگانہ ، رائلسیما ، کرناٹک ، ودربھا اور مرہٹواڑہ علاقوں کو شدید گرما سے راحت ملے گی ۔ ان علاقوں میں اس وقت شدید خشک سالی ہے ۔ اسکائی میٹ کی موسمی پیش قیاسی میں کہا گیا کہ فوری طور پر ماقبل مانسون بارش کا سلسلہ شروع ہورہا ہے ۔ مئی کے شروع کے پندرہ دنوں تک وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ۔ بہر حال جنوبی گجرات ، ساحلی مہاراشٹرا اور ٹاملناڈو میں ماقبل مانسون بارش نہیں ہوگی ۔۔