تلنگانہ اور آندھرا میں گرم موسم

حیدرآباد۔24مارچ ( سیاست نیوز) تلنگانہ اور سیما آندھرا میں ائندہ 48گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایا کہ اگلے دو یوم میں موسم میں کوئی خاص تبدیلی واقع نہیں ہوگی ۔ شہر حیدرآباد اور مضافات میں آئندہ دو یوم کے دوران مطلع آبرآلود رہے گا جبکہ درجہ حرارت اعظم ترین 38اور اقل ترین 24ڈگری سلسیس رہیگا ۔ اننت پور میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 41ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔