تلنگانہ اور آندھراپردیش کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں

حیدرآباد30اپریل(سیاست ڈاٹ کام)دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔لولگنے کے واقعات بھی پیش آرہے ہیں جس سے کئی لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ تلنگانہ کے کھمم اور بھدراچلم میں درجہ حرارت 43ڈگری سے زائد درج کیا گیا ہے ۔ تلنگانہ اور اے پی میں حالیہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگیا ہے ۔گرمی سے بچنے کے لئے لوگ ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کر رہے ہیں ۔اے سیز اور کولرس کی فروخت میں بھاری اضافہ ہوگیا ہے ۔دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ اور آندھراپردیش کے بعض مقامات پر آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تیز ہواوں اور گرج وچمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسیمات نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے کئی مقامات حیدرآباد، یادگیر گٹہ ،میڑچل ،رنگاریڈی اور کھمم میں بارش کا امکان ہے ۔