تلنگانہ اور آندھراپردیش میں 23 مئی کو عام تعطیل

حیدرآباد ۔ 21۔ مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ اور آندھراپردیش کی حکومتوں نے 23 مئی کو لوک سبھا انتخابات کی رائے شماری کے دن عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ تلنگانہ حکومت نے 23 مئی کو تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں کو نگوشیئبل انسٹرومنٹ ایکٹ 1881 کے تحت
عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ آندھراپردیش حکومت نے بھی عام تعطیل کے لئے احکامات جاری کئے ۔ ضلع کلکٹرس اور الیکشن آفیسرس کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ 23 مئی کو رائے شماری کے دن مقامی طور پر تعطیل کا اعلان کریں۔ احکامات کے مطابق ٹریژریز اور سب ٹریژریز اضلاع میں بدستور کام کریں گے۔ واضح رہے کہ تلنگانہ اور آندھراپردیش میں لوک سبھا کیلئے رائے دہی پہلے مرحلہ میں منعقد ہوئی تھی جبکہ آندھراپردیش میں اسمبلی کیلئے بھی ووٹ ڈالے گئے تھے ۔