حیدرآباد یکم مارچ (یواین آئی )دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ کئی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زائد درج کیا جارہا ہے جس سے مشکلات کا سامنا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مارچ سے مئی تک گرمی کی لہر شدید ہوگی ۔ رات کے درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے اور دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا ۔ محکمہ نے چوکس رہنے کی عوام کو ہدایت دی ہے ۔