حیدرآباد 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں مختلف مقامات پر وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ کل ہوئی بارش سے بعض نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ۔ دفاتر سے گھروں کو جانے کے اوقات میں ہوئی بارش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ وجے واڑہ میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش سے بعض نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور بعض کالونیوں میں بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی ۔ راجمندری ‘ ایلورو ‘ وشاکھا پٹنم ‘ اننت پور میں تین گھنٹے تک بارش ہوئی جس سے اہم سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا ہے کہ تلنگانہ اور ساحلی آندھرا میں آئندہ دس دنوں کے دوران بارش کا امکان ہے ۔ اوڈیشہ سے جنوبی تمل ناڈو تک ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ بنا ہوا ہے جس کے زیر اثر آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے حیدرآباد ‘ رنگاریڈی ‘ محبوب نگر ‘ نلگنڈہ ‘ کھمم کے علاوہ آندھراپردیش کے ساحلی آندھرا اور رائل سیما میں بارش کا امکان ہے ۔