حیدرآباد۔ 2۔ جنوری۔ ( یو این آئی) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ یہ درجہ حرارت معمول سے پانچ ڈگری زائد ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔ عادل آباد ‘ نظام آباد میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ محبوب نگر میں اعظم ترین درجہ حرارت 32 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ یہ رحجان شمال مشرقی علاقوں سے آنے والی سرد ہواؤں میں کمی کے سبب ہوا ہے ۔ ان علاقوں سے سرد ہواؤں کے سبب درجہ حرارت میں گراوٹ ہوتی ہے ۔ شہر حیدرآباد میں بھی رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے جس سے شہریوں کو تھوڑی راحت ضرور ملی ہے کیونکہ گزشتہ تقریباً ایک ماہ سے شہر میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوا تھا ۔