حیدرآباد3دسمبر(یواین آئی)دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں درجہ حرارت معمول سے کم درج کیا جارہا ہے ۔ روز بروز اس میں گراوٹ ہورہی ہے جس سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ آندھراپردیش کے وشاکھا پٹنم ریجنسی علاقہ میں اقل ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا ہے کہ سردی کی لہر میں مزید اضافہ کا امکان ہے ۔ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا ۔ محکمہ نے کہا کہ شمالی تلنگانہ سردی کی شدید لپیٹ میں ہے ۔ سردی کا اثر ساحلی آندھراپردیش میں بھی زیادہ ہے ۔ سردی کے سبب چھوٹے بچے اور ضعیف افراد شدید متاثر ہیں۔ گرم کپڑوں کی فروخت میں بھی کافی اضافہ ہوگیا ہے ۔