تلنگانہ اور آندھراپردیش میں بارش کے آثار

حیدرآباد، 9اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)تلنگانہ اور آندھراپردیش میں بارش کے آثار ہیں کیونکہ خلیج بنگال میں ہوا کا اوپری دباؤ بنا ہوا ہے ۔ وشاکھا پٹنم کے طوفان سے خبردار کرنے والے مرکز نے یہ بات بتائی ۔ اوڈیشہ اور مغربی بنگال پر ہوا کا کم دباؤ بنا ہوا ہے ۔ اوڈیشہ سے ساحلی آندھراپردیش اور جنوبی تملناڈو میں بھی ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ بنا ہوا ہے ۔ اس کے پیش نظر ائندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات کے علاوہ ساحلی آندھراپردیش میں بارش کا امکان ہے ۔