تلنگانہ اوراے پی میں بارش کا امکان

حیدرآباد، 4جون (سیاست ڈاٹ کام ) جنوب مشرق خلیج بنگال اور اس سے متصل علاقے پر بنا ہوا کا دباو اب جنوب مشرق خلیج بنگال اور اس سے متصل مشرق وسطی خلیج بنگال پر مرکوز ہے ۔ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران شمالی ساحلی آندھراپردیش’ رائلسیما اور تلنگانہ کے بعض مقامات پر گرج و چمک کے سا تھ یا پھر طوفانی ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔آئندہ 5دنوں کے دوران ساحلی آندھراپردیش ‘ رائلسیما اور تلنگانہ میں ہلکی تا اوسط یا گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔