شاہ آباد(تلنگانہ ) : انٹر میڈیٹ کے سیوکس میں ناکام ہونے پر طالبہ نے خود کو آگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ متوفیہ کی شناخت ایس جیوتی کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ شاہ آباد پولیس کے مطابق متوفیہ لڑکی ویویکانند جونیر کالج چیولہ میں سی ای سی کا طالبہ تھیں۔ نتائج برآمد ہونے کے بعد پتہ چلا کہ وہ سیوکس میں ناکام ہوگئی ہیں ۔تو وہ اس سے دلبرداشتہ ہوکر خود کو آگ لگالی جس سے اس کی جان چلی گئی ۔
اس کے والدین نے اس کو عثمانیہ دواخانہ لے کر آئے ۔ ڈاکٹرس نے ان کو مردہ قرار دیدیا ۔ پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔