حیدرآباد۔ 18 جون (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے انجینئرنگ کالجوں میں داخلوں کیلئے ایمسیٹ انجینئرنگ 2015ء کی کونسلنگ کے عمل کا آج سے آغاز ہوا۔ اس کونسلنگ کیلئے متعلقہ عہدیداروں کی جانب سے ریاست تلنگانہ کے مختلف مقامات پر جملہ 20 کونسلنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ بالخصوص شہر حیدرآباد میں ہی انجینئرنگ ایمسیٹ کونسلنگ کیلئے 5 مراکز قائم کئے گئے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس کونسلنگ کیلئے پہلے رینک سے 15 ہزار رینک حاصل کرنے والے طلبہ وغیرہ کے صداقت ناموں کو جانچ کرنے کا عمل شروع کیا گیا۔ علاوہ ازیں کالجوں میں داخلہ کیلئے ویب آپشن کا 28 جون سے آغاز ہوگا۔