حیدرآباد 10 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) کل 11 ڈسمبر منگل کو تلنگانہ کے انتخابی نتائج منظر عام پر آ رہے ہیں۔ اس مناسبت سے سیاست ٹی وی خصوصی پروگرامس کا راست ٹیلی کاسٹ کر رہا ہے ۔ صبح 9 بجے سے شام تک وقفہ وقفہ سے تلنگانہ میں انتخابی نتائج کی تفصیلات بتائی جائیں گی اور اس پر مبصرین کی رائے بھی شامل کی جائیں گی ۔ اس کے علاوہ ملک کی دیگر چار ریاستوں کے انتخابی نتیجوں پر بھی بات چیت پر مشتمل پروگرامس ٹیلی کاسٹ کئے جائیں گے ۔ سیاست ٹی وی ہیتھ وے کے چینل نمبر 279 پر دیکھا جاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ سیاست ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر نیوز اور پروگرامس کے ویڈیوز کا نظارہ کیا جاسکتا ہے ۔