حیدرآباد /26 اگست ( این ایس ایس ) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ 29 اگست کو گچی باؤلی میں ریاستی الیکشن کمیشن کیلئے ایک علحدہ عمارت کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ ریاستی حکومت نے تلنگانہ اسٹیٹ الیکشن کمیشن کو اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے ایک علحدہ عمارت فراہم کرنے کا فیصلہ کی تھی چنانچہ اس مقصد کی تکمیل کیلئے یہ انتظامات کئے جارہے ہیں ۔