حیدرآباد /22 اگست ( سیاست نیوز ) تلنگانہ حکومت نے علحدہ تلنگانہ اقلیتی کمیشن کے قیام کی راہموار کرتے ہوئے قانون کو جاری کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں سکریٹری اقلیتی بہبود جناب احمد ندیم نے جی او ایم ایس 3 کو جاری کیا جی او کے مطابق آندھراپردیش اسٹیٹ میناریٹیز کمیشن ایکٹ 1998 کو بعض ضروری ترمیمات کے ذریعہ تلنگانہ حکومت نے اختیار کرلیا ہے ۔ ان ترمیمات میں لفظ آندھراپردیش کے بجائے تلنگانہ شامل کردیا گیا ہے ۔ آندھراپردیش تنظیم جدید قانون 2014 کے مطابق تلنگانہ کیلئے علحدہ اقلیتی کمیشن کے قیام کے سلسلہ میں یہ قانون اختیار کیا گیا ۔ اس فیصلے کی رو سے موجودہ اقلیتی کمیشن آندھراپردیش کا حصہ ہوجائے گا اور تلنگانہ حکومت نیا کمیشن تشکیل دی گئی ۔