تلنگانہ اقامتی اسکولس کے طلبہ ناسا کی کانفرنس میں شرکت

منتخب طلبہ کی آج امریکہ روانگی ‘ چیف منسٹر کے سی آر کی مبارکباد
حیدرآباد ۔ 21مئی ( پریس نوٹ ) تلنگانہ مائناریٹیز ریزیڈنشیل ایجوکیشنل سوسائٹیز ( ٹی ایم آر ای آئی ایس ) کے سکریٹری بی شفیع اللہ نے کہا ہے کہ اقلیتی اقامتی تعلیمی اداروں کے چھ طلباء وطالبات نے سالانہ ’’ بین الاقوامی خلائی ترقیاتی کانفرنس 2018‘‘ ( آئی ایس ڈی سی ) میں اپنے پراجکٹ پیش کرتیہ وئے ایک نئی تاریخ بنائی ہے ۔ تلنگانہ کا یہ پہلا سرکاری اسکول ہے جس کے طلبہ امریکی خلائی ادارہ ( ناسا ) کیلئے نامزد کئے گئے ہیں ۔ حیات نگر بوائز (1) کے نویں جماعت کے طالب علم سید ابراہیم علی ‘ گولکنڈہ گرلز (1)کی آٹھویں جماعت میں متعلم میوین محمدی ‘ ابراہیم پٹنم گرلز (1) کی دسویں جماعت میں زیر تعلیم صفا ماہین ‘ گجویل بوائز (1) کی آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم فیروز حسین ‘ گجویل گرلز (1) کی نویں جماعت مںی زیر تعلیم مسکان تبسم اور سری لنگم پلی بوائز (1) کی نوری جماعت زیر تعلیم فیروز احمد نے فبروری 2018 میں اپنے مقالے جات پیش کئے تھے اور امریکی خلائی ادارہ ناسا نے ان کی ستائش کرتیہ وئے 23تا 27 مئی معنقد شدنی کانفرنس میں شرکت کیلئے مدعو کیا ہے ۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر کے سرکردہ سائنسداں حصہ لے رہے ہیں ۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بھی اقلیتی اقامتی تعلیمی اداروں کے طلبہ کے کارناموں کی ستائش کرتے ہوئے ہونہار بچوں کو مبارکباد دی ۔ ( تصویر صفحہ 2 پر )