حیدرآباد 26 اپریل ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات کے بموجب تلنگانہ کے اضلاع نظام آباد ‘ کاما ریڈی ‘ میدک ‘ سنگاریڈی ‘ وقار آباد ‘ رنگا ریڈی ‘ محبوب نگر ‘ ونپرتی ‘ ناگرکرنول اور گدوال میں کچھ مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کا امکان ہے ۔ حکام نے بتایا کہ کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش اور گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے ۔ اس دوران تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کچھ مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ حیدرآباد اور اطراف میں شام یا رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 40 ڈگری سلسئیس اور اقل ترین 28 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔