تلنگانہ اضلاع میں کچھ مقامات پر شدید بارش کا امکان

حیدرآباد 25 اگسٹ ( سیاست نیوز ) جنوب مغربی مانسون ساحلی آندھرا میں سرگرم ہے جبکہ تلنگانہ اور رائلسیما میں کمزور ہے ۔ اس کے اثر سے منچریال ‘ جئے شنکر بھوپال پلی ‘ بھدرادری کتہ گوڑم ‘ محبوب نگر ‘ کھمم ‘ سوریہ پیٹ اور نلگنڈہ کے کچھ مقامات پر شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب ساحلی آندھرا ‘ تلنگانہ میں کچھ مقامات پر اور رائلسیما میں یکا دوکا مقامات پر آئندہ پانچ دن کے دوران ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ حیدرآباد و اطراف میں شام یا رات کے وقت بارش کا امکان ہے