تلنگانہ اضلاع میں آئندہ دو دن میں شدید بارش کا امکان

حیدرآباد 21 جولائی ( سیاست نیوز ) شمال مغربی خلیج بنگال اور پڑوسی مغربی بنگال و اوڈیشہ ساحل پر ہوا کے دباؤ میں کمی کا رجحان برقرار ہے ۔ اس کے اثر سے تلنگانہ کے اضلاع کمارم بھیم ‘ آصف آباد ‘ منچریال ‘ جگتیال ‘ راجنا سرسلہ ‘ پیدا پلی ‘ کریمنگر ‘ جئے شنکر بھوپال پلی ‘ ورنگل ‘ محبوب آباد ‘ کتہ گوڑم ‘ کھمم ‘ سوریہ پیٹ اور نلگنڈہ میں کچھ مقامات پر آئندہ تین دن کے دوران شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ دو دن میں آندھرا پریدش کے وجیا نگرم ‘ وشاکھاپٹنم ‘ سریکا کلم ‘ مشرقی گوداوری ‘ مغربی گوداوری ‘ کرشنا اور گنٹور اضلاع میں بھی شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ آئندہ دو دن میں تلنگانہ ‘ ساحلی آندھرا و رائلسیما میں کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ حیدرآباد و اطراف میں مطلع ابر آلود رہیگا اور ایک دو موقعوں پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔